چنکی پانڈے کے بھتیجے اہان پانڈے کی فلم’’سیارہ‘‘نے’’عاشقی 2‘‘ کی عالمی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم ’’سیارہ‘‘ نے2013کی فلم ’’عاشقی 2‘‘ کی عالمی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اداکار اہان پانڈے اور انیت پڈا اور موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم نے عالمی باکس آفس پر150 کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ۔
بھار ت کے معروف اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ نے 2013کی فلم ’’عاشقی2‘‘ کے عالمی آمدنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری والی فلم نے عالمی باکس آفس پر105 ؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔اس فلم کو آدتیہ چوپڑہ کے یش راج فلمزنے پروڈیوس کیا ہے اور اسی فلم کے ذریعے چنکی پانڈے کے بھتیجے اوراننیا پانڈے کے کزن اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے ۔ ’’سیارہ‘‘نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ کے بعد پیر کو 24کرڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے بھارت میں108 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ عالمی باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ کو ترجیح دی جارہی ہے۔ پیر کو بیرون ممالک میں فلم نے23 کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر اس کا مجموعی کاروبار151 کروڑ بھارتی روپے ہوگیا ہے۔ موہت سوری کی فلم ’’کیسری چیپٹر 2‘‘ (144 کروڑ بھارتی روپے)اور اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ (146؍کروڑبھارتی روپے) کا کاروبار کیا ۔’’سیارہ‘‘ نے 2013 کی فلم ’’عاشقی2‘‘ کے عالمی کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’عاشقی 2‘‘ اپنی ریلیز کے بعد اپنے وقت کی سب سے کامیاب رومینٹک فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ اس فلم کے نغمے جیسے ’’تم ہی ہو‘‘ اور ’’سن رہا ہے‘‘ کافی مشہور ہوئے تھے۔ 15 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم نے عالمی باکس آفس پر110کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان،اب گھر میں لطف اٹھائیں