فلم’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ کی  او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان،اب گھر میں لطف اٹھائیں

Jul 23, 2025 | 19:14:PM
 فلم’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ کی  او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان،اب گھر میں لطف اٹھائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ (مشن: امپاسبل 8 سیریز کا 8 واں پارٹ) کی او ٹی ٹی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ۔ یہ فلم دنیا کے مختلف تھیٹروں میں اب بھی دکھائی جارہی ہے۔یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر 19؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل- دی فائنل ریکننگ‘‘ (مشن: امپاسبل 8) سنیما گھروں میں کامیابی سے چلنے کے بعد اب او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے درجنوں مرتبہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے متعلق سوال کیا گیا تھا۔ تاہم پروڈیوسرز نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر 19؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔فلم کے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا کہ ’’دنیا بھر میں آپ نے اس فلم کو محبت دی۔ اب اپنے گھروں میں بھی دیجئے۔ مشن امپاسبل8؍ اب 19 اگست کو پرائم ویڈیو پر دیکھیں گے۔ دنیا کے مختلف سنیما گھروں میں یہ فلم اب بھی دکھائی جارہی ہے۔ کرسٹوفر میکویری کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ’’روگ نیشن‘‘ (2015) کا چوتھا حصہ ہے۔ خبروں کے مطابق یہ فلم ’’مشن: امپاسبل‘‘ سیریز کا 8 واں اور آخری حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راکیش روشن کی گردن کی سرجری،ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے