جماعت میں ڈسپلن کی کمی ہے، شوکت یو سفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سابق وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن کی کمی ہے،وقتی ناراضگی کی وجہ سے پارٹی کی بد نامی ہوئی۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام مسعود رضا کے ساتھ میں حالیہ کے پی اسمبلی میں ہو نے والے سینیٹ کے انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اعتراف کیا کہ جماعت میں ڈسپلن کی کمی ہے، کچھ امیدواروں نے ناراضگی ظاہر کی جس کی وجہ سے جماعت کی بد نامی ہوئی اور اپوزیشن کو پراپیگنڈا کا موقع ملالیکن ووٹ سارے جماعت کے نامزد کردہ امیدواروں کو پڑے۔
9 مئی واقعات میں ہونے والی سزاؤں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کو دہشتگرد بنایا جائے گا تو اصل دہشتگردوں کو کون پکڑے گا؟مزید انہوں نے کہا مجھ سمیت ہماری ساری پارٹی نے 9 مئی کی مذمت کی۔
پروگرام میں شریک پی پی پی کے رہنما رضا ہا رون نے کہا نو مئی پلان کیا گیا واقعہ ہےجو بانی پی ٹی آئی کے مائنڈ سیٹ کا نتیجہ ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر نا چاہیے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن جلسہ کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے سفیر کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال