امارات کے سفیر کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے سفیر کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی سفیر حماد عبید الزہبی اور قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے ۔ دونوں اہم شخصیات نےپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، ثقافتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور سماجی ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا ۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ترقی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا۔دورہ کرنے والے معززین نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت،دیامر سیلاب کی زد میں،جگہ جگہ تباہی، تھک میں5 افراد جاں بحق