وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Jul 23, 2022 | 11:38:AM
وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب،سپریم کورٹ،چودھری پرویز الہی،فریقین،نوٹسز
کیپشن: ہمارے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں، جو ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے: چیف جسٹس پاکستان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی وزیراعلی کے نتائج کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو ریکارڈ سمیت لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الہی کی وزیراعلی کے نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:فیاض الحسن چوہان پر ن لیگی کارکنوں کا حملہ: بڑی خبر آگئی

وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے دوسرا راؤنڈ ہوا، پرویز الہی کو 186 جبکہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے، آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کا الیکشن جیت گئے، ڈپٹی سپیکر نے ان کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں، جو ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے، ہم ہمیشہ سیکھتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر آکر بتا دیں کہ کس پیرا گراف میں وہ لکھا جس کا انہوں نے حوالہ دیا ہے۔

 عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔