فیاض الحسن چوہان پر ن لیگی کارکنوں کا حملہ: بڑی خبر آگئی

Jul 23, 2022 | 10:55:AM
فیاض الحسن چوہان،پی ٹی آئی،لیگی کارکن،حملہ،ویڈیو بیان
کیپشن: میری گاڑی پر حملہ کر کے اسے توڑنے کی کوشش کی: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی سے باہر نکلا تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا، میری گاڑی پر حملہ کر کے اسے توڑنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا اور اب خیریت سے ہوں، میرے دوستوں نے ان کا مقابلہ کیا اور پھر ہم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی غلام پاکستان کو جس لاقانونیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس سے معیشت، معاشرت، سیاست، قانون، انصاف اور آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، ان کا بھرپور احتساب ہوگا۔