وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Jul 23, 2022 | 10:07:AM
وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب،سپریم کورٹ،چیف جسٹس عطا بندیال،بینچ تشکیل
کیپشن: عدالت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کاؤنٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے: درخواست/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویز الہی کی وزیراعلی کے نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔

 چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، بڑی خبر آگئی

 درخواست گزار پرویز الہی نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن منعقد کیا گیا، پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کئے، ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی رولنگ دے کر 10 ووٹ شمار نہیں کئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کاؤنٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے۔