ورلڈ بینک حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کنٹری پروگرام تشکیل دے: وزیرخزانہ

May 06, 2024 | 22:44:PM
ورلڈ بینک حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کنٹری پروگرام تشکیل دے: وزیرخزانہ
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے صدر کی ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کنٹری پروگرام تشکیل دے۔

عالمی بینک جنوبی ایشیاء کے نائب صدر مارٹن ریزر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور معاشی ترجیحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی حالت کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، ورلڈ بینک حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کنٹری پروگرام تشکیل دے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ، وجہ بھی سامنے آ گئی

دوسری جانب عالمی بینک جنوبی ایشیاء کے نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک حکومت کی ترجیحات کو تسلیم کرتا ہے۔