اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکے خط کا معاملہ، سپریم کورٹ کا نیا بنچ تشکیل

Apr 25, 2024 | 19:39:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکے خط کا معاملہ، سپریم کورٹ کا نیا بنچ تشکیل
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر لئے گئے از خود نوٹس پر نیا بنچ تشکیل دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا ،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی 6 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے ۔
گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل نہیں ہونگے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا تھا ،جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ گزشتہ بنچ کے تمام ارکان نئے بنچ کا حصہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کیلئے اہم خبر، حکومت کا یوریا کھاد سے متعلق بڑا فیصلہ