ڈی آئی خان:سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا،5افراد جاں بحق

Jan 23, 2026 | 22:43:PM
ڈی آئی خان:سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا،5افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نورعالم کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں  قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں دھماکا ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5افراد جاں بحق  ہو گئے۔خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی  بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا موسیقی کے پروگرام کے دوران ہوا،پولیس، ریسکیو، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور