بسنت تہوار کے لیے آفیشل لوگو تیارکرلیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)بسنت تہوار کے لیے سرکاری آفیشل لوگو تیارکرلیاگیا ۔
لوگو میں قلعہ لاہور،رنگین پتنگیں اور پنجابی ثقافت کی جھلک دکھائی گئی ہے،ڈھول، پھول اور شوخ رنگ بسنت کی تہذیبی پہچان ایک فریم میں نظرآرہے ہیں۔
لوگو میں رنگ برنگی پتنگیں،اطراف میں ڈھول اورثقافتی سازبھی نمایاں ہیں،نیچے اور کناروں پر پنجابی ثقافت کے نمائندہ کرداروں، پھولوں اور شوخ رنگوں کا آرٹ ورک شامل ہے۔
بسنت کی تمام سرکاری سرگرمیاں ایک ہی برانڈنگ کے تحت ہوں گی،جعلی پوسٹرز اور غیر مجاز ایونٹس کی حوصلہ شکنی کے لیے آفیشل ٹریڈ مارک بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی؛ سمندر میں کشتی الٹ گئی، دس افراد ڈوب گئے
اجازت ناموں اور تشہیری مواد پر یہی آفیشل لوگو لازم ہوگا۔