عام انتخابات میں تحریک انصاف ایسی اٹھے گی سب حیران رہ جائینگے: پرویز خٹک 

Jan 23, 2022 | 19:33:PM
وزیر دفاع پرویز خٹک، جنرل انتخابات، تیاریاں، تحریک انصاف، ایسی اٹھے گی، سب حیران
کیپشن: وزیردفاع پرویز خٹک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں،تحریک انصاف ایسی اٹھے گی کہ یہ سب حیران رہ جائیں گے۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ افغانستان کے حالات کیوجہ سے دہشتگردی کے واقعات بہت سالوں بعد سر اٹھانے لگے ہیں،فوج سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں کوشش کریں گے کہ دہشتگردی واقعات نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف شکست کھا گئی،بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے 4 مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی نے ایک اور تحریک انصاف نے 14 سیٹیں جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے
وزیر دفاع نے کہاکہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کا ہے،تحریک انصاف ورکرز کی پارٹی ہیں تب ہی کامیاب ہوتی ہیں،نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ وبا کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا انڈسٹریاں اور پیداوار رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کیا آپ بھی صدارتی نظام چاہتے ہیں؟؟وزیراعظم نے کالر کو سب کچھ بتا دیا
انہوں نے کہاکہ امریکہ یورپ اور تمام عرب میں بھی مہنگائی ہے تو کیا یہ سب نالائق ہیں،مہنگائی کی بڑی وجہ کم آمدن اور ڈیمانڈ زیادہ ہے، ان کا کہناتھا کہ آپ سب پڑھے لکھے ہیں یہ سب کا کام بنتا ہے کہ عوام کو سچ بتائیں،عمران خان بہت کام کر رہے ہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کونسے برانڈکے کپڑے پہنتے ہیں؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا