پنجاب پولیس میں اہم اصلاحات متعارف

Feb 23, 2026 | 12:57:PM
 پنجاب پولیس میں اہم اصلاحات متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں اہم اصلاحات متعارف کرا دی گئی ہیں، جن کے تحت تین نئے سسٹم بیسڈ فارمز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

 یہ فارمز لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھانوں میں نافذ العمل ہوں گے۔

حکام کے مطابق پولیس ٹیم کے لیے ریڈ پر جانے سے قبل باقاعدہ اجازت نامہ فارم مکمل کرنا لازم ہوگا۔

 جس میں مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیلات اور زیر استعمال سرکاری گاڑی کے کوائف درج کر کے دستخط لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مظفرگڑھ میں سحری کے وقت گھرکی چھت گرگئی،دوبچے شدیدزخمی 

اسی طرح گرفتاری فارم میں ملزم کی صحت سے متعلق معلومات، کسی بیماری کی تفصیل، جسم پر تشدد کے نشانات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق مکمل اندراج کرنا ضروری ہوگا۔

تیسرے فارم میں جائے وقوعہ کی تفصیل، تفتیشی افسر کا نام، حاصل شدہ شواہد اور ملزم سے کیے گئے سوالات کا ریکارڈ تحریری صورت میں محفوظ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان سسٹم بیسڈ فارمز کا اطلاق پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی ہلاکتوں کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔

 پولیس چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔