مظفرگڑھ میں سحری کے وقت گھرکی چھت گرگئی،دوبچے شدیدزخمی 

Feb 23, 2026 | 09:28:AM
مظفرگڑھ میں سحری کے وقت گھرکی چھت گرگئی،دوبچے شدیدزخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عامر ڈوگر)مظفرگڑھ میں علی الصبح گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دوبچے ملبے تک دب گئے۔ 
ریسکیوحکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا،چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب گئے اور دونوں شدید زخمی ہوئے ہیں،دونوں بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق ریسکیو کی ایمرجنسی ٹیمز فوری موقع پر پہنچ گئیں اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے ملبے تلے دبے بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد؛ گھریلوناچاقی پر پولیس کانسٹیبل پھندے سے جھول گیا
 ریسکیوحکام کے مطابق ملبے تلے دبے بچے کو ریسکیو کرنے کے بعد اسکی سانس بحال کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔