مریم صفدرپر فلم میں کس کو ہیروئن کا رول دینگے؟سوال پرسابق گورنر کا دلچسپ جواب

Feb 23, 2021 | 20:12:PM
مریم صفدرپر فلم میں کس کو ہیروئن کا رول دینگے؟سوال پرسابق گورنر کا دلچسپ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کر کے دلچسپ انکشافات کیے۔میزبان نے پوچھا کہ اگر مریم صفدر پر فلم بنائی جائے تو اس میں کس اداکارہ کو لیا جائے؟ جس پر محمد زبیر نے ماہرہ خان کا نام لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی ۔
محمد زبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔