خان پور : بس اور ایمبولینس میں تصادم،4 افراد جاں بحق،3زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر سہیل )خان پور میں بس اور ایمبولینس میں تصادم،4 افراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ خان پور موٹروے ایم 5 ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا جس میں کراچی سے ڈیڈ باڈی لے کر شہر سلطان جانے والی ایمبولینس کی ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب مسافر بس سے پیچھے سے ٹکر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟رانا ثنا اللہ نےبڑا انکشاف کر دیا
جس کے باعث ایمبولینس میں سوار ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدمقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔