پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

Dec 23, 2025 | 09:23:AM
 پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کہا یہ بات غلط ہے کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

  ایک انٹرویو  میں بات کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ  وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن  تحریک انصاف کا ایک ہی راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ ایک گروہ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ افراتفری ، انارکی اور فتنہ پھیلایا جائے، جب یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا راستہ چنےگا۔ رانا ثنااللہ نے بتایا کہ  ان کی جدوجہد الگ طرح کی ہوئی تو ہماری تیاری بھی الگ طرح کی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا معاہدہ

یاد رہے کہ   ایک انٹرویو میں   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ  8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔ 

شفیع جان کا کہنا تھا کہ  اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔