اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

Dec 23, 2023 | 08:31:AM
 شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم اور کامران ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم اور کامران ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی۔

اس خاص موقعے پر ایمن نے گولڈن اور گلابی رنگ کا لباس جبکہ ان کے شوہر نے سفید شلوار قمیص اور گلابی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایمن سلیم نے کپشن میں لکھا کہ ’یہ ہے میرے ہمیشہ کیلئے۔‘ الحمدللہ۔’

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی تاریخ 22 دسمبر 2023 درج کی۔

اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے بھی اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور انہوں نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔ خاور بیدی نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک بتایا، تاہم انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا کی آصف زرداری سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقعیاد رہے کہ آج سے کچھ ماہ قبل ان کی ساتھی اداکار ارسلان نصیر کیساتھ رشتے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں تو اس حوالے سے انہوں نے وضاحت پیش کی تھی۔ 

ماضی میں مداح نے ایمن سلیم سے سوال کیا کہ وہ اور ارسلان حقیقی زندگی کی جوڑی ہیں؟ جس کے جواب میں ایمن نے بتایا کہ میں اور ارسلان ہمیشہ سے صرف دوست رہے ہیں۔ درحقیقت، میں فین پیجز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ ہمارے ساتھ جوڑے کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ اُن  کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب اور غیر آرام دہ ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس کا احترام کریں گے اور سمجھیں گے۔