نامعلوم افراد سرگرم ۔۔چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار شہید 

Dec 23, 2021 | 19:30:PM
نامعلوم افراد کا چیک پو سٹ پر حملہ
کیپشن: نامعلوم افراد کا چیک پو سٹ پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گلفراز خان باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر تعینات تھا ،اس کا دوسرا ساتھی چیک پوسٹ کے قریب نماز پڑھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران پیدل آنے والے ایک شخص نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہو کر کانسٹیبل گلفراز خان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی توڑ گیا۔

فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کو دوسرے ساتھی کی معاونت حاصل تھی جس نے چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی تھی اور واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی جس کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔۔آرمی چیف کا ایل اوسی دورہ،جوانوں سےگفتگو