تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔۔آرمی چیف کا ایل اوسی دورہ،جوانوں سےگفتگو

Dec 23, 2021 | 19:23:PM
جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنٹرول لائن کے علاقوں کی زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کروں گا، آصف زرداری

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی اور جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منہ میں لالی پاپ ۔۔ یہ معصوم صورت بچہ آج کس ملک کا وزیراعظم ہے