مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 5 مقدمات کا جیل ٹرائل، 3 گواہان کی شہادت ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)کلمہ چوک پر کنٹینر اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 5 مقدمات کے جیل ٹرائل کے دوران تین گواہان نے شہادت ریکارڈ کرا دی۔
گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ملزمان کی وکلاء نے سرکاری گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی۔
عدالت نے مزید گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے کے مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل جاری ہے، عدالت نے ایف آئی اے اور پیمرا کے گواہان کو بھی طلب کیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد