این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد

Aug 23, 2025 | 16:50:PM
این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف متحرک این اے 129 کے انتخابی معرکہ کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی دھڑوں کے اتحاد کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپتے ہوئے این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کرکے نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔

قائد مسلم لیگ ن کی ہدایت پر سعد رفیق انتخابی مہم کے معاملات کی نگرانی کریں گے ،آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔