دنیا کےدوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے:وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے تقاضوں کےساتھ معیشت کی ترجیحات کو ڈھالنا ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، تاجربرادری کو سہولت کی فراہمی بھی ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کے 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبارسے مستفید ہورہے ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے حوالے سے ریگولیشنز کو بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا، 5 سال لگا کر ہم مشکلات سے نکلے ہیں، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی ،برق رفتار اورشفافیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار 13 سال بعد بنگلہ دیش کے پہلے سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ،بھارت کو بھی مذاکرات کی پیشکش
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کےدوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، حکومت کی کوشش ہے سرمایہ کاروں کیلئے سہولت پیدا کرے، کرپٹو مائننگ بھی حکومت کے زیرغور ہے، کرپٹو مائننگ کے حوالے سے کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی۔