ایران کی سیاسی جماعت حزب موتلفہ اسلامی کا وزیر اعظم شہباز شریف کے نام شکریہ کا خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی اسلامک کولیشن پارٹی حزب موتلفہ اسلامی نے پاکستان کے وزیر اعظم کے نام شکریہ اور تعریف پر مبنی خط لکھا ہے,خط میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی تعاون میں معیاری بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ارنا, ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق خط تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے سپرد کیا گیا,خط میں اسلامک کولیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد علی امانی نے پاکستان کے انقلابی اور جرات مندانہ مؤقف کو سراہا,
خط میں پارٹی کی جانب سے گہری قدردانی کا اظہار کیا گیا, خط میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی تعاون میں معیاری بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔اس موقع پر تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا, انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سیکرٹری جنرل اسلامک کولیشن پارٹی کا پیغام اور وزیر اعظم پاکستان کے نام خط اسلام آباد پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کے بیٹے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں نیب طلب کر لیا