ملک ریاض کے بیٹے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں نیب طلب کر لیا

Aug 22, 2025 | 22:06:PM
ملک ریاض کے بیٹے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں نیب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ملک ریاض اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں گئیں،نیب نے ملک ریاض کے فرزند علی ریاض سمیت 4 افراد کو 26 اگست کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے خلیل الرحمٰن ، محمد اسحاق اور عامر رشید اعوان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔نیب نے تمام ملزمان کو 26 اگست صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر طلب کر لیا ہے۔تمام ملزمان پر بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات شروع کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے