پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل جیت لئے ۔پاکستان کے اعجاز احمد نے ماسٹرز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق 80 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں اعجاز احمد نے بھارتی تن سازوں کو شکست دی،ماسٹرز کیٹیگری میں 50 سے 60 سال کی عمر کے تن سازوں نے حصہ لیا،مقابلے میں ویت نام نے دوسری، ملائیشیاء نے تیسری، بھارت نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی،75 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں فراست علی خان نے گولڈ میڈل جیتا،پاکستان کے فراست علی خان نے مقابلے میں تین بھارتی اور ایک افغانی تن ساز کو شکست دی ،پاکستان کے 9 تن ساز ایشین باڈی بلڈنگ اور فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں ،چیمپئن شپ 25 اگست تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری رہے گی۔


یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادعورت بن کر چھوٹے بچوں کو پھنسا کر نازیبا مواد حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار