اسلام آبادعورت بن کر چھوٹے بچوں کو پھنسا کر نازیبا مواد حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وفاقی تحقیقاتی ادارے این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے اسلام آباد نے جس ملزم کو گرفتار کیا اس کی شناخت محی الدین ولد قمر زمان کے نام سے ہوئی ،ملزم پر مقدمہ نمبر 233/2025، دفعات 22 پیکا 2016 اور 109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نابالغ بچوں کو پھنساتا اور نازیبا مواد حاصل کرتا تھا۔این سی سی آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نےتفتیشی انسپکٹر الیاس خان کی سربراہی میں چھاپہ مارا اورملزم محی الدین سے فون اور مشتبہ سم برآمد کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے اہم قدم اٹھا لیا، ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ