بلاول بھٹو نے اہم قدم اٹھا لیا، ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسندھ میں محمکہ فشریز کے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پی پی پی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔اس معاملے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ساحلی علاقوں کے نمائندگان کا اجلاس جاری ہے۔ذرائع پی پی پی کا کہنا ہےکہ فاطمہ مجید کا تعلق ماہی گیر گھرانے سے ہے،چیئرمین فشریز کی پوسٹ کے لئے ماضی میں اربوں روپے کی بولیاں لگتی تھیں،چیئرمین فشریز کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فاطمہ مجید کی بطور چیئرمین فشریز تعیناتی کے حوالے سے خبر پر مفاد پرستوں کے خوابوں پر پانی پھیر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان زندہ باد‘ کہنا بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا،بھارتی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ