مکہ مکرمہ میں بارش، زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے

Aug 23, 2023 | 00:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منگل کو عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ کے دیگرعلاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔

یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بارش اور گردو غبار کی پیش گوئی کی تھی۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور

متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔