سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے یکم مئی بروز جمعے کو لیبر ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین جو ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں، وہاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل 3 روز تعطیل ہوگی جبکہ تمام سکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ سے اتوار تک تین روزہ چھٹیاں ہوں گی۔
نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔
کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی سال 2026 کی عوامی تعطیلات کی فہرست میں یومِ مزدور کو شامل کر رکھا ہے، جس کے باعث مئی کے پہلے ہفتے میں ملازمین کو ایک بھرپور آرام کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی