شہر قائد میں کانگو وائرس سے متاثر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

Apr 23, 2026 | 15:44:PM
شہر قائد میں کانگو وائرس سے متاثر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر قائد میں کانگو وائرس سے متاثر 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع  کے مطابق کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ ایک 17 سالہ نوجوان انتقال کر گیا، محکمہ صحت نے بتایا کہ نوجوان میں گزشتہ روز ہی مہلک کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ سندھ انفیکشن ڈیزز ہسپتال میں زیر علاج تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا، جہاں سے اسے یہ وائرس منتقل ہونے کا شبہ ہے، یہ وائرس عموماً مویشیوں کے جسم پر موجود چیچڑی کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

دوسری جانب عیدِ قربان کی آمد سے قبل ماہرینِ صحت نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا کہ جانوروں کو ہاتھ لگانے یا ان کی دیکھ بھال کے دوران دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف  کے اہم رہنما کی شمولیت! ن لیگ نے بازی پلٹ دی

اس کے علاوہ مویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے اور پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی کیڑے کو آسانی سے دیکھا جا سکے، وائرس میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا کانگو کی واضح علامات ہیں، ایسی صورت میں فوری ہسپتال رجوع کریں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل جانوروں کے قریب جاتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔