پلاٹ مالکان کیلئے بڑی خوشخبری، نئی پالیسی منظور

Apr 23, 2026 | 12:36:PM
پلاٹ مالکان کیلئے بڑی خوشخبری، نئی پالیسی منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایکسیس ایریا کی پینلٹی سے متعلق کیسز میں سائلین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے،نئی پالیسی کے تحت اب موجودہ ڈی سی ریٹس کی بجائے پلاٹ الاٹمنٹ کے سال کا ریٹ لاگو کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کی جانب سے اس معاملے پر خصوصی ورکنگ کی گئی، جس کے بعد نئی پالیسی مرتب کی گئی۔

 اس سے قبل این او سی یا ٹرانسفر کے لیے آنے والے پلاٹ مالکان کے کیسز میں ایکسیس ایریا شامل کر کے موجودہ ریٹس کے مطابق بھاری پینلٹی عائد کی جا رہی تھی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور مالی بوجھ کا سامنا تھا۔

شہریوں کو شکایت تھی کہ بغیر کسی قصور کے بھی انہیں این او سی اور ٹرانسفر کیسز میں اضافی چارجز کے ذریعے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں انوکھی روایت: شادی میں جہیز کے بجائے پرندوں کیلئے پانی کے برتن

نئی پالیسی کے مطابق اب ایکسیس ایریا کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں موجودہ ریٹس کے بجائے پلاٹ الاٹمنٹ کے پرانے سال کا ریٹ ہی نافذ کیا جائے گا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد اس پالیسی کے باقاعدہ منٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔