مریم نوازنے”اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم“پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
پنجاب میں بے زمین کسانوں کو تقریباً 160ارب روپے کی مالیت کی اراضی دینے کایہ تاریخی منصوبہ ہے،مختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹ سے 88780 خاندان مستفید ہوں گے،چولستان میں 16685 لاٹ ملنے سے 101111 فیملیز مستفید ہوں گی،اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لئے ملے گی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے کامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی،دیہات میں بیر وزگار کاشتکاروں کو10 سال کے لئے زرعی اراضی فراہم کی جائیگی۔
ڈسٹرکٹ میں ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریازکی آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی،خواہشمند کاشتکار akarpunjabgovt.pk پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں، امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے،19 جون کو لسٹ فائنل ہوگی اور 30 جون سے لینڈ ڈسٹری بیوشن شروع ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا
ایک سے زیادہ امید وار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے بعد زرعی اراضی دس سال کے لئے دی جائے گی،اس سکیم کی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی،وہاں پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی،وہاں ہر کاشتکار اپنی مرضی کی فصل کاشت کر سکے گا، ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی منسلک ہوں گے،اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔