شکارپور:نامعلوم افراد کا پیپلز پارٹی رہنما کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ

Apr 23, 2026 | 08:28:AM
شکارپور:نامعلوم افراد کا پیپلز پارٹی رہنما کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور ٹاؤن کمیٹی خانپور کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد افضل آرائیں کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچر سے فائر بھی کیا۔

دھماکے کی شدید آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

ڈی ایس پی خانپور کے مطابق راکٹ لگنے سے بنگلے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا  تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی:عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ڈی ایس پی خانپور نے بتایا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔