سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل

Apr 23, 2021 | 23:26:PM
سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے طلبا اب نئے نصاب کے تحت رامائن اور مہابھارت  کے بارے میں جانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعلیم کے شعبے کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کے نیو وژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر دیگر ممالک کی تاریخ، مختلف ثقافتوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے مختلف ثقافتوں کے مطالعے کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق اس وژن کے تحت طلبا کو رامائن اور مہابھارت پڑھایا جائے گا۔ یہ مطالعہ Study طلباءکے ثقافتی علم کو بڑھانے کیلئے ہوگا۔ اس میں ہندوستانی ثقافت کے اہم حصوں جیسے یوگا اور آیور وید پر توجہ دی جائے گی۔
سعودی عرب کے نصاب میں رامائن اور مہابھارت کی شروعات کے علاوہ نئے وژن 2030 میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تمام تبدیلیوں کے بارے میں سعودی صا رفین نے نوف المروی نامی ٹویٹر کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے وژن کو واضح کیا ہے۔

ٹویٹر صارف نوف المروی نے لکھا ، "سعودی عرب کا نیا وژن -2030 اور نصاب ایک ایسا مستقبل بنانے میں مدد فراہم کرے گا جو جامع ، سخاوت اور روادار ہو۔" ٹویٹر یوزر نے اپنے بیٹے کے نصاب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ، "آج میرے بیٹے کے اسکول کے سوشل اسٹڈیز کا اسکرین شاٹ جس میں ہندو مذہب، بودھ مذہب، رامائن ، کرما ، مہابھارت اور تاریخ شامل ہیں۔ مجھے اس کے مطالعے سے مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں:اہم ترین ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش ختم۔۔آپریشن ملتوی