فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا ہی واحد راستہ ہے: فرانسیسی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے کہا ہے کہ آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی اس صورتحال کا سیاسی حل فراہم کرنے کا واحد راستہ ہے اور ایک ایسی صورتحال کے جس کا روکے جانا ضروری ہے، توقع کی جارہی ہے کہ فرانس آج اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
ایمانوئل میخواں نے بتایا کہ (فلسطین کو آزاد ریاست) تسلیم کرنا ایک سیاسی عمل کا آغاز ہے، اس کے فوراً بعد وہ جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بحالی کی توقع رکھتے ہیں۔
فرانس کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ان کا مطالبہ اور غزہ میں جاری جنگ پر ان کے اعتراضات یہود مخالف نہیں ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس میں امریکی سفیر چارلس کشنر، جن کے بیٹے کی شادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سے ہوئی ہے، ان پر فرانس میں یہود مخالف صورتحال سے نمنٹے کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرنے کا الزام لگانا ہے۔
اگست میں کشنر نے یہ بھی کہا تھا کہ فرانس کی خارجہ پالیسی کا موقف فرانس میں یہودیوں کے خلاف تشدد کے گھریلو واقعات سے جڑا ہوا ہے، فرانس نے کشنر کو ان کے ’ناقابل قبول‘ الزامات کی وجہ سے طلب کیا تھا۔
یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید ریاستیں بھی فلسطین کو علیحدہ ملک تسلیم کریں تاہم جرمنی نے ابھی دو ریاستی حل سے متعلق اپنے فیصلے کو مؤخر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا