ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیےٹینڈر کل کھلے گا
ٹی سی پی نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کر رکھی ہیں،25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظور نہیں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیےٹینڈر کل کھولے گا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کر رکھی ہے،درآمد کے لئے25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی،اس سے قبل ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکا ٹینڈر8 ستمبرکوکھولا تھا۔
چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی،ٹینڈرکےتحت545سےلیکر578.50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں،سوسڈن مڈل ایسٹ یو اے ای نےٹیندر میں سب سے کم بولی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالربھی سستاہوگیا
وفاقی کابینہ نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔