الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے مزید دو جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلئے ،تجدید نظام پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار پائے ۔ آزاد عام پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات بھی درست قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نوٹیکفیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت کا ٹرمپ کو کرارا جواب
الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔
دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب دونوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جار ی ہیں۔