حارث رؤف ،سدرہ امین کے اشارے سے بھارتی بھڑک اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ویب ) بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے 6 کے اشارے نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بناکر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں ان کی جانب سے 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔
سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 121 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 122 رنز بنائے اور اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔
سدرہ امین لگاتار 2 ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔
پاکستان ویمن کی جانب سے ون ڈے میں اب تک کُل 10 سنچریاں بنائی گئی ہیں جن میں سے 6 سدرہ امین نے بنائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کا آؤٹ، قومی کپتان کا بڑا بیان سامنے آگیا
اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنےکے بعد سدرہ امین نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا تو بھارتیوں کو معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے اپنے 6 طیارے یاد آگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھادیا کہ پاکستانی کرکٹر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہیں۔
Pakistan is politicising the game by flashing the 6–0 sign. It was Pakistan women’s cricket team player Sidra Amin who made the gesture after their win. pic.twitter.com/DpIYCC9fvI
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) September 21, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا تھا ۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا تھا ۔
حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025