ٹیلر سوئفٹ اورٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام منظرِ عام پر

Oct 22, 2025 | 16:28:PM
ٹیلر سوئفٹ اورٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام منظرِ عام پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹ بال لیگ سٹار ٹریوس کیلسی کی ممکنہ شادی کی تاریخ اور مقام مبینہ طور پر منظرِ عام پر آگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ شادی آئندہ برس موسم گرما میں ہونے کا امکان ہے، جوڑے نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا تھا,ٹریوس نے ٹیلر کو اس وقت پروپوز کیا جب وہ اپنے نئے البم کے اعلان کے لیے نیو ہائٹس پوڈکاسٹ پر موجود تھیں جس کے میزبان ٹریوس اور ان کے بھائی جیسن کیلسی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنی ونٹیج سٹائل کی ڈائمنڈ رنگ بھی دکھائی جسے آرٹی فیکس فائن جیولری  کے ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب رہوڈ آئی لینڈ کے ساحلی علاقے واچ ہِل ویسٹرلی میں ٹیلر سوئفٹ کی سمندری رہائش گاہ کے قریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ شادی 13 جون 2026 کو متوقع ہے، یہ تاریخ ٹیلر سوئفٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ 13کو اپنی خوش نصیبی کی علامت مانتی ہیں، جس سے قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔