آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Oct 22, 2025 | 11:06:AM
آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی بھی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا،اس کے علاوہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات اور ہوا کی کم رفتار، آج لاہور میں فضائی معیاربہترقرار

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے اضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی اسموگ رہنے کا امکان ہے۔