فخر زمان فٹ نہ ہوسکے، افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے

Oct 22, 2023 | 20:28:PM
فخر زمان فٹ نہ ہوسکے، افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے
کیپشن: فخر زمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ وہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق فخر مان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ ، صحت مند اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے تمام پلیئرز نزلہ اور بخار سے نجات پاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلور میں پاکستان کے متعدد پلیئر بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے،آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا