برطانیہ: سفید فام شخص کا دو پاکستانیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ

Oct 22, 2023 | 10:01:AM
برطانیہ میں آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام شخص نے دو پاکستانیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام شخص نے دو پاکستانیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام شخص کے حملے میں ایک پاکستانی شدید زخمی ہوگیا۔جس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آکسفورڈ کے ایک شخص کو پولیس کی جانب سے کلہاڑی کے حملے کی اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کے استقبال سے واپسی پر لیگی رہنما حادثے میں جاں بحق

حکام کے مطابق دوپہر تقریباً 2.40 پر میگڈلین روڈ پرایک شخص نے دو غیر ملکی افراد پر حملہ کردیا، آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ شخص کو  ایک دوسرے شخص کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔