نواز شریف کے استقبال سے واپسی پر لیگی رہنما حادثے میں جاں بحق

Oct 22, 2023 | 09:46:AM
 قائد ن لیگ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کیلئے آئے لیگی رہنما محمود الحسن راجہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قائد ن لیگ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کیلئے آئے لیگی رہنما سابق سیکریٹری حکومت محمود الحسن راجہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے سے واپسی پر کوٹلی آزاد کشمیر سے آئے لیگی رہنما محمود الحسن راجہ کی گاڑی کو واپسی پر اسلام گڑھ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے محمودالحسن راجہ جاں بحق ہوئے، محمود الحسن راجہ لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے بعد واپس جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  طیارہ گر کر تباہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔ بعدازاں قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد نوازشریف لاہور چلے گئے جہاں انہوں نے اسقبالیہ جلسے سے خطاب کیا۔