چھوٹا طیارہ لاپتہ،سرچ آپریشن جاری

Oct 22, 2022 | 17:10:PM
 میکسیکو , طیارہ , سرچ آپریشن ,وزیر برائے پبلک سکیورٹی,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پانچ جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوا جس میں 5 جرمن باشندے سوار تھے۔کوسٹاریکا کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ طیارے کے حوالے سے ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طیارہ شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا تھا جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے گئے تھے لیکن موسم کی خرابی اور  رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جسے صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔