امیتابھ بچن اور کریتی سینن ایک فریم میں۔۔۔سوشل میڈیا پر صارفین پیچھے پڑ گئے

Oct 22, 2021 | 12:41:PM
بالی ووڈ، اداکار ،امیتابھ بچن ، کریتی سینن
کیپشن: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور کریتی سینن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے کالج اور کولکتہ میں گزارے دنوں کو یاد کیا۔ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن   اپنے منفرد انداز سےمداحوں کو خوش کرنا جانتے ہیں۔ امیتابھ کو ایک طویل عرصے سے ٹی وی کے مشہور کوئز شو 'کون بنےگا کروڑ پتی' کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ناظرین  کو شو میں ہر روز نئی کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں۔ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے کالج اور کولکاتہ میں گزارے دنوں کو یاد کیا۔ 

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے 'کون بنےگا کروڑ پتی 13' کی آنے والی قسط کی جھلک دکھائی۔ ہمیشہ کی طرح اچھی طرح سے ملبوس امیتابھ اور کریتی سینن ایک فریم میں نظر آرہے ہیں۔  سرخ رنگ کے لباس میں گلیمرس کریتی کے ساتھ بال روم ڈانس کرتے ہوئے  بگ بی نے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ' سرخ رنگ کے لباس میں خوبصورت لڑکی کریتی سینن کے ساتھ بال روم ڈانسنگ !! .. آہ ... کالج اور کولکاتہ کے دنوں کی یاد آگئی ...' . کریتی سرخ رنگ کے گاؤن میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور  بگ بی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دیکھنےکے قابل ہے۔ بگ بی کا یہ کمنٹ اب کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔بالی ووڈ اداکارہ کریتی  سینن اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنے بولڈ اور خوبصورت انداز سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اکثر اپنی بولڈ تصویروں سے فینس کو حیران کرتی رہتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان کا یہی انداز موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ دراصل کچھ وقت پہلے ہی کریتی سینن کی خوبصورت اور بولڈ تصویروں پر امیتابھ بچن  نے بھی کمنٹ کرکے ان کی تعریف کی تھی  ، جس پر کریتی سرخیوں کی زینت بنی۔سوشل میڈیا پر بگ بی کا ایک کمینٹ چھایا گیا تھا۔  کچھ صارفین امیتابھ کے اس کمنٹ پرمزاحیہ کمنٹ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ دوسری طرف کریتی کےمداح بڑی تعداد میں ان کی سپورٹ میں بھی اترے۔امیتابھ  بچن کے کمنٹ پر متعدد صارفین نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ ایک صارف  نے لکھا، ہےکہ ’’دی دی دادو کے جذبات میں احترام ہے آپ کیلئے‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا ہےکہ ’’ بچن صاحب موج میں، جیہ اور ریکھا کریتی سینن کی کھوج میں‘‘۔ وہیں کچھ صارفین نے ان ٹرولرز کو سبق بھی سکھایا اور کہا’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہا  کہ اس کمنٹ میں برا کیا ہے، کیا کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا غلط ہے۔۔؟‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ۔۔ سٹیج پر لڑکی کا امریکی گلوکار کیساتھ ڈانس۔۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔۔ویڈیو وائرل