سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ۔۔ سٹیج پر لڑکی کا امریکی گلوکار کیساتھ ڈانس۔۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔۔ویڈیو وائرل

Oct 22, 2021 | 10:46:AM
سعودی عرب، امریکی گلوکار ، کنسرٹ
کیپشن: سعودی عرب میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں امریکی گلوکار کے کنسرٹ میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔سعودی شہری امریکی سنگر کی گلوکاری سےخوب  لطف اندوز ہوئے۔ کنسرٹ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری خبر کے مطابق سعودی عرب میں امریکی گلوکار اور ریپر آرمانڈو کرسچئن پیریز نے ایک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں سعودی شہریوں نے شرکت کی، امریکی گلوکار پِٹ بُل کے نام سے مشہور ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں لوگ موبائل کی روشنیاں جلا کر پروگرام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ گلوکار ریپر آرمانڈو کرسچئن پیریز  کے ساتھ ایک لڑکی بھی سٹیج پر ڈانس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی نے آگ پکڑ لی۔۔ویڈیو دیکھیں