بھارت: خاتون پائلٹ سے زیادتی کی کوشش، سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج

Nov 22, 2025 | 12:27:PM
بھارت: خاتون پائلٹ سے زیادتی کی کوشش، سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی حیدرآباد کی 26 سالہ خاتون پائلٹ کے ساتھ بنگلورو کی ہوٹل میں زیادتی کی کوشش پر سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں ایک ایوی ایشن کمپنی میں 26 سالہ خاتون پائلٹ پر اسی کمپنی کے سینئر پائلٹ نے بنگلورو میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پائلٹ کی شکایت پر بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی نوعیت بنگلورو کے دائرہ اختیار میں ہونے پر کیس بنگلورو کے ہلسور پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم 60 سالہ روہت شرن دونوں ایک ہی کمپنی میں کمرشل پائلٹس کے طور پر امور انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی

 حال ہی میں کمپنی کے کام کے سلسلے میں دونوں بنگلورو گئے تھے۔

 جہاں ہوٹل کے کمرے میں روہت شرن نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر روہت شرن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے پر کیس کو بنگلورو پولیس کے سپرد کردیا ہے۔