بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے منگنی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی مندھانا نے اپنے دوست موسیقار اور فلم ساز پالاش موچھل سے منگنی کی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری ایک ہلکی پھلکی انسٹاگرام ریل کے ذریعے شیئر کی۔
29 سالہ سمرتی مندھانا نے ریل میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں جمائمہ روڈریگس، رادھا یادو، شریینکا پٹیل اور ارون دتی ریڈی کے ساتھ ایک مزاحیہ ڈانس پرفارمنس دی، آخر میں اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا کر خبر کی تصدیق کردی۔
مداحوں اور کرکٹرز نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ سمرتی مندھانا نے حال ہی میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تاریخی ICC ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،ون ڈے فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 52 رنز کی فتح میں نمایاں کارکردگی دکھائی، بطور وائس کپتان انہوں نے نو میچز میں 434 رنز بنائے، اوسط 54 کے ساتھ ٹیم کی بہترین اسکورر رہیں۔