بلوچستان: گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور

Nov 22, 2025 | 00:15:AM
بلوچستان: گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان اسمبلی میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران سرد علاقوں میں گیس اور گرم علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ارکان نے منظور کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم بجلی اور گیس کا رونا رو رہے ہیں، نصیر آباد میں رات 8 بجے گیس چلی جاتی ہے۔

میر عاصم کردگیلو نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ہزاروں قراردادیں پاس ہوئیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا، میرے حلقے کے 80 فیصد لوگ گیس سے محروم ہیں۔

ایک اور رکن اسمبلی علی مدد جتک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک عرصے سے گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر رو رہا ہوں، سوئی گیس کی نااہلی کی وجہ سے جڑی بوٹیاں کاٹی جا رہی ہیں۔

علی مدد جتک نے مزید کہا کہ عوام نوکری کا رونا نہیں گیس کا رونا رو رہے ہیں۔

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: